تحفظ عقیدہ ختم نبوت کیلئے جے یو پی قیا دت کا کر دار تاریخ سا ز ہے ، مفتی غو ث صا بری
کراچی ( نیو ز رپو رٹر ) مفسر قرآن ابو الحسنا ت سید احمد قادری ؒ جمعیت علما ء پاکستان کے پہلے صدر تھے جنہو ں نے 1953-54 کی تحریک ختم نبو ت کے دوران جیل میں معر کۃ الا ٓراء تصنیف تفسیر تحریر کی ۔ عقیدہ ختم نبوت کی حفا ظت کیلئے جمعیت علما ء پاکستان کی قیا دت کے اخلاص پر مبنی کر دار نے تار یخ رقم کی ہے جسے فرامو ش نہیں کیا جا سکتا ۔ان خیا لات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر مفتی غو ث صا بری ، نا ظم اعلیٰ محمد مستقیم نو رانی ، علامہ پیر سید اشرف جیلا نی ، ڈاکٹرجلا لدین نوری ، محمد زبیر ہزاوری اور دیگر مقررین نے جے یو پی نیو کراچی زون کے تحت مفسر قرآن ابو الحسنا ت سید احمد قادری ؒ کے عرس کے مو قع پر فدائیان ختم نبوت کا نفرنس سے خطا ب کر تے ہوئے کیا ۔ کا نفرنس سے جے یو پی نیو کراچی زون کے صدر محمد علی قریشی ، اور جنرل سیکر یٹری مو لا نا عطا ء محمد سکندری نے بھی خطاب کیا ۔ جبکہ جے یو پی کراچی کے رہنما نوید احمد نورانی ، محمد تاج نو رانی ، جے یو پی ضلع وسطی کے سینئر نائب صدر عبدالرحمن نو رانی ، جنر ل سیکر یٹری سعید اختر ملک ، علا مہ ایو ب الر حمن اوکا ڑوی ، علا مہ عبد الرشید تو نسو ی ، پیر محمد خالد قادری مہروی ، حافظ محمد سہیل اور دیگر علما ء کرام جے یو پی کے زعماء خا دمین و معززین نے شرکت کی ۔