ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کا ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ ناقص میٹریل کے استعمال پر سب انجینئر کی سرزنش
مظفرگڑھ(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور جپہ نے تحصیل کوٹ ادو کے علاقوں سنانواں اور کوٹ ادو میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔انھوں نے ترقیاتی پراجیکٹس میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر کوٹ ادو میں سولنگ کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر ضلع کونسل کے سب انجینئر کی سرزنش کی اور معیاری میٹریل کے استعمال کا حکم دیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایات پر متعلقہ آفیسران کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔