ایف ایف سی کی طرف سے سال 2017 کے مالیاتی نتائج کا اعلان
لاہور (پ ر) فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) کی جانب سے سال 2017 کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔ کمپنی کا خالص منافع 10.71 ارب روپے رہا جبکہ فی شئیرارننگ 8.42 روپے رہا۔ کمپنی کی جانب سے اس کوارٹر کے لیے ڈیویڈنڈ تین روپے فی شئیررکھا گیا جبکہ مجموعی طور پر سال کے لیے سات روپے فی شئیر ہو گیا۔ مارکیٹ کی غیر یقینی صورتحال کے باوجود ایف ایف سی اپنے اسٹیک ہولڈرز کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ پورے سال کے لیے ڈیویڈنڈ آمدن 2.28 ارب روپے رہی جبکہ سال 2017 میں قومی خزانے میں 5.03 ارب روپے ٹیکس کی مد میں جمع کروائے گئے۔