رواں مالی سال 2 ارب ڈالر برآمدات کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا: رائس ایکسپوٹرز
کراچی (صباح نیوز) مراکش سالانہ 6 ہزار میٹرک ٹن چاول درآمد کرے گا۔رائس ایکسپوٹرز کے مطابق رواں مالی سال 2 ارب ڈالر برآمدات کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ پاکستانی چاول اپنی خوشبو اور ذائقے کے حساب سے دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں، دنیا کے دیگر ممالک کی طرح مراکش میں بھی پاکستانی چاول برآمد کیا جاتا ہے۔ مراکش نے 6 ہزار میٹرک ٹن پاکستان سے چاول درآمد کرنے کا کوٹا جاری کر دیا ہے۔ نائب صدر رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن رفیق سلیمان کے مطابق پاکستان مراکش میں اس سے زیادہ مقدار میں چاول برآمد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔