لکاس ایروبکس چیمپئن شپ کریسنٹ، اپرمال کی ٹیمیں کامیاب
لاہور( سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس) لکاس ایروبکس چیمپئن شپ 2018ء کا ٹائٹل انڈر 16 میں کریسنٹ اور انڈر 12 میں لکاس اپرمال نے جیت لی۔ چیمپئن شپ کی انچارج ڈائریکٹر ایونٹ نشا چوہدری تھیں۔ الاہور کے 26 سکولز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ انڈر 16 کیٹگری میں کریسنٹ سکول کی بچیوں نے ٹائٹل اپنے نام کیا‘ سٹی سکول نے دوسری اور ایل جی ایس پیراگون نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انڈر 13 میں لکاس سکول اپر مال نے پہلی، سلامت سکول نے دوسری جبکہ ایجویکٹر سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سابق چیئر مین پی سی بی ذکا ء اشرف‘ قومی کرکٹر عبدالرزاق مہمان خصوصی تھے ۔جنہوں نے انڈر 12 کیٹگریز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی بچیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق چیئرمین پی سی بی چوہدری ذکا اشرف تھے جنہوں نے انڈر 16 کیٹگری میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے و الی بچیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایونٹ نشا چوہدری نے آخر میں مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لگاس سکول انتظامیہ کی مشکور ہوں جن کی وجہ سے ایونٹ کامیاب ہوا۔