محنت کشوں کی تنظیم پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کا قیام
لاہور( اپنے نامہ نگار سے)محنت کشوں کی ایک اور تنظیم ’’پاکستان ملی لیبر فیڈریشن ‘‘ قائم کر دی گئی ہے۔اس حوالے سے لیبر کنونشن کا انعقاد کیا گیاجس میں نمائندہ یونینز نے شرکت کی ۔ پروفیسرحافظ سعید امیر المجاہدین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مختلف نظاموں کا تجربہ کیا گیا۔ لیکن مزدور مسائل بڑھتے رہے ۔ جب تک ہم آخری نبیؐ کے نظام زندگی کو ہر شعبہ زندگی میں عملاً اختیار نہیں کرینگے ہم پاک وطن اور محنت کشوں کو ترقی کے راستے پر نہیں ڈال سکتے ۔سراج الدین ثاقب نے پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کے قیام کے سلسلے میں منعقدہ کنوینشن میں خطاب کے دوران کہا کہ "پی ایم ایل ایف " کے قیام کا مقصدنظریہ پاکستان کی بنیاد پر محنت کشوں کو متحد کرنا ہے ۔