پشاور ہائیکورٹ نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر حسیب احمد کی تعیناتی غیر قانونی قرار دیدی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائی کورٹ نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی غیر قانونی قرار دیدی۔ کیس کی سماعت جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس مسرت ہلالی نے کی۔ عدالت نے کہا کہ وی سی ڈاکٹر حسیب احمد تعلیمی کیریئر میں 2 بار تھرڈ ڈویژن لے چکے ہیں۔ وہ وائس چانسلر کیلئے مطلوبہ قابلیت نہیں رکھتے تھے۔ شعبہ فزکس کے چیئرمین ڈاکٹر یاسین اقبال کی جانب سے درخواست دائرکی گئی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایسا شخص لیکچر دینے کا بھی اہل نہیں۔