فخر شاہ ڈائریکٹر بیس بال فیڈریشن آف ویسٹ ایشیا منتخب
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سیدفخر علی شاہ کو بیس بال فیڈریشن آف ایشیاء کا ڈائریکٹر ویسٹ ایشیاء منتخب کر لیاگیا، تائیوان میںبی ایف اے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران ہائوس نے انہیں متفقہ طور پر ڈائریکٹر منتخب کیا۔ ڈائریکٹرجنرل پاکستان سپورٹس بورڈ ڈاکٹرملک اخترنوازگنجیرا، ڈپٹی ڈائریکٹر آغا امجداللہ، ڈائریکٹر محمد اعظم ڈار اور سیکرٹری پاکستان بیس بال فیڈریشن مظہر شیخ، صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن معظم خان کلیئر نے سید فخر علی شاہ کو ویسٹ ایشیاء کیلئے ایشین بیس بال فیڈریشن کا ڈائریکٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔