پاک ترک ملٹری فرینڈ شپ باسکٹ بال میچز آج شروع ہونگے، قومی ٹیم میںجنوبی پنجاب کے نعمان پریمی بھی شامل
خانیوال ( نامہ نگار) پاک ترک ملٹری فرینڈشپ باسکٹ بال میچز آج سے انقرہ میں شروع ہوں گے۔ پاکستان ملٹری کی ٹیم ترکی پہنچ گئی۔ جنوبی پنجاب کے محمد نعمان پریمی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔تفصیل کے مطابق پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے پاکستان ملٹری اور ترکی ملٹریز کے درمیان باسکٹ بال کے فرینڈلی میچز آج سے انقرہ میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان ملٹری ٹیم میں پاکستان آرمی ، ائیر فورس اور نیوی کے پلیئرز پر مشتمل ٹیم بنائی گئی ہے۔