پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پر چل پڑی، امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ
کراچی (صباح نیوز) غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستانی معاشی منڈیوں کا رخ کر لیا ہے۔ عالمی فنڈز کی مد میں سال کے پہلے ماہ کے دوران 91 ملین ڈالر کا سرمایہ پاکستان میں آیا۔ امریکی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ میں جنوری 2018ءمیں پاکستانی معاشی مارکیٹ میں 91 ملین ڈالر سرمایہ آیا۔ یہ رقم 4 برسوں کے دوران کسی بھی ماہ ہونے والی سب سے بڑی سرمایہ کاری تھی۔ سال 2007ءکے بعد کراچی 100 انڈیکس میں سال کے شروع میں سب سے زیادہ تیزی رواں ماہ دیکھی گئی۔ سیاسی عدم استحکام اور نوازشریف کی برطرفی کے بعد پچھلے سال تجارتی خسارہ 494 ڈالر رہا۔ ایم ایس سی آئی کی جانب سے پاکستانی معیشت کو ترقی پذیر ممالک کی فہرست میں جگہ ملی اور جولائی میں ہونے والے انتخابات سے قبل معیشت کو بہتر بنانے کے اقدامات کئے گئے۔ ہیلسنکی میں موجود ایف آئی ایم ایسٹ منجمنٹ لمیٹیڈ کے سربراہ ہیرٹا ایلاوا نے بتایا کہ پاکستان کرنسی اگرچہ ڈی ویلیو ہوئی ہے اور سال کے دوران مزید ڈی ویلیو ہونے کا امکان ہے، تاہم یہ ڈی ویلیو ہونا زیادہ نہیں ہوگا۔ انتخابات سے قبل مزید فنڈز معاشی منڈیوں میں آنے کا امکان ہے۔
بلومبرگ رپورٹ