وزیر قانون رانا ثناء کے بیان کی تحقیقات کیلئے وزیراعلیٰ نے کمیٹی بنا دی: نظام الدین سیالوی
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نظام الدین سیالوی نے کہا ہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے بیان پر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کمیٹی تشکیل دیدی جو ایک ہفتے کے اندر صوبائی وزیر کے بیان کی تحقیقات کریگی۔ پنجاب اسمبلی کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی میں صوبائی وزیر مذہبی امور سید زعیم قادری اور ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان اور 6 علماء شامل ہیں۔ کمیٹی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا ویڈیو یا تحریری بیان لے گی۔ رانا ثناء کمیٹی کو مطمئن نہ کرسکے تو استعفے کی شرط رکھی ہے، کمیٹی جو فیصلہ کرے گی وہ قبول ہو گا۔