اسلام آباد، قاری نے غیر ملکی بچے سے بدفعلی کا اعتراف کرلیا،مقدمہ درج
اسلام آباد (آن لائن ) تھانہ کورال کے علاقے میں 12 سالہ غیرملکی بچے سے بدفعلی کے الزام میں قاری اسلم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس نے ملزم کو فرار کی کوشش کرانے میں دیگر تین ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے فلپائن سے پاکستان آنے والے 12سالہ بچے کے ساتھ چاقو دکھا کر زیادتی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ بچہ جوکہ چند دن قبل اپنے والدین کے ساتھ فلپائن سے پاکستان چھٹیاںگزارنے آیا تھا ۔ مدعی طاہر محمودنے تھانہ کورال پولیس کو بتایا کہ میرے بچے فلپائن نیشنل ہولڈر ہیں اپنی بیوی اور بیٹے کے ہمراہ فلپائن سے اپنے ملک پاکستان چھٹیاں گزارنے آیا تھا اور اپنے 12سالہ بیٹے جبران کو مولانا اسلم کے پاس قرآن پڑھنے کے لئے مقامی مسجدبھیجنے کا ارادہ کیا تاکہ وہ دین کا درس حاصل کر سکے تاہم 30-1-18بروز پیر میرے بیٹے نے مسجد جانے سے انکار کر دیا جب میں نے سختی کی تو میرے بیٹے نے بتایا کہ دو دن قبل قاری صاحب مجھے اپنے حجرے میںلے گئے اور چاقو دکھا کر مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کی تفتیش میں ملزم کا کہنا تھا کہ میں اپنے کئے پر شرم سار ہوں۔ ایس ایچ او کورال کا کہنا تھا کہ بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کرائیں گے اور ملزم کو فرار ہونے میں مدد کرنے والے مزید تین افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے تحقیقات جاری ہے۔