’’بہترین جمہوریتیں، پاکستان 110 بھارت 42 امریکہ 21 ویں نمبر پر جا پہنچے
لاہور (نیوز ڈیسک) دنیا کی بہترین جمہوری ممالک کی فہرست میں بھارت کا نمبر 32 سے گر کر 42 تک جا پہنچا۔ پاکستان اس فہرست میں 110 ویں بنگلہ دیش 92، نیپال 94 اور بھوٹان 99 نمبر پر ہے۔ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی ہندوانہ انتہا پسندی اور گائو رکھشکوں کے ہاتھوں مسلمانوں پر حملوں، اقلیتوں کے حقوق کی بدتر صورتحال کے باعث اس ملک کا نمبر 32 سے گر کر 42 ہوا۔ ناروے اس فہرست میں سرفہرست، آئس لینڈ اور سویڈن دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی یہ رپورٹ 165 ممالک اور آزاد ریاستوں میں جمہوری معیارات، شہری آزادیوں، اقلیتوں کے حقوق، آزادی اظہار کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر مرتب کی جاتی ہے۔ امریکہ اس فہرست میں 21 ویں نمبر پر ہے۔ جاپان اٹلی فرانس اسرائیل اور سنگا پور کی جمہوریتوں کو خامیوں سے بھرپور قرار دیا گیا۔