میرپورخاص: ضیا لنجار نے ڈسٹرکٹ بار کونسل کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا
میرپورخاص(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ بار کی سیاست میں اصل جمہوریت پوشاں ہے اور بار ہی ایسا ملکی ادارہ ہے جہا ں سالہا سال سے ایک جمہوری طریقے سے الیکشن کا انعقاد کیا جاتا ہے اور یہاں کبھی کسی ڈکٹیٹر نے آکر ڈاکہ نہیں ڈالا ہے وہ کورٹ کمپلکس میرپورخاص میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے تقریب کے مہمان خاص صوبائی وزیر قانون ضیاء الحسن لنجار نے نیشنل جوڈیشل پالیسی میں یہ فیصلہ ہوا ہے کہ قریب قریب فاصلے پر ہائی کورٹ کی سرکٹ بنچ قائم ہوں اور میری یہ کوشش ہوگی کہ میرپورخاص میں بھی ایک سرکٹ بنچ کا قیام عمل میں لایا جا ئے انھوں نے بار کونسل کے وکلاء کے لئے وکلاء کالونی اور پچاس لاکھ گرانٹ دینے کا اعلان کیا تقریب کے مہمان اعزازی صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت سید سردار علی شاہ نے کہا کہ وکیل ہونا اعزاز کی بات ہے اور پوری دنیا میں جہاں جہاں سیاسی سطح پر تبدیلیاں رونماء ہوئی ہیں وہاں کے لیڈران بیشتر وکیل تھے ۔انھوں نے میرپورخاص بار کونسل کے لئے کتابیں دینے کا اعلان کیا صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار نے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں سے انکے عہدوں کا حلف لیا دریں اثناع بار کونسل کے نومنتخب صدر جان علی جونیجو نے وکلاء کو در پیش مسائل پیش کئے ۔