19 ویں فرزندانِ پاکستان ڈاکٹر مجید نظامی تعلیمی ایوارڈ کی تقریب10 فروری کو ہوگی
کراچی (خصوصی رپورٹر) انیسواں فرزندانِ پاکستان‘ رہبر پاکستان ڈاکٹر مجید نظامی تعلیمی ایوارڈ2017 ء کی تقریب ہفتہ10 فروری کو شام 4 بجے بمقام آڈیٹوریم محمد علی جناح یونیورسٹی شاہراہ فیصل پی ای سی ایچ سوسائٹی میں ہوگی۔ صدارت پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی کریں گے۔ مہمان خصوصی بابو سرفراز خان جتوئی‘ سینیٹر سعید غنی‘ شاہد رشید سیکریٹری نظریہ پاکستان ٹرسٹ ہوں گے۔ مہمانانِ خاص میں محمود شام‘ معراج الہٰدی صدیقی‘ پروفیسر اللہ بخش اعوان‘ امین یوسف‘ پروفیسر نوشابہ صدیقی اور نعیم قریشی (ایڈووکیٹ) اظہار خیال کریں گے۔