کراچی میں حادثات،موٹرسائیکل سوار سمیت 2 افراد ہلاک
کراچی( کرائم رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں حادثات میں دو افراد ہلاک ، نالے میںڈوبنے والے کمسن بچے کی لاش نکال کر ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ ڈھائی سالہ احمد ولد نیاز ایک روز قبل منگل کی دوپہر گلشن اقبال میں امتیاز سپر مارکیٹ کے قریب نالے میںڈوب گیا تھا۔ ادھر بلدیہ ٹائون میں بدھ کی صبح تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان 22 سالہ عاطف رضا ولد مقیم الدین ہلاک ہوگیا اور اس کا ساتھی 23 سالہ مدثر ولد منظور عالم زخمی ہوگیا جب کہ لائنز ایریا میں ایک نوجوان 26 سالہ عمران ولد حنیف زیر زمین واٹر ٹینک میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔