کراچی میں رینجرز کارروائیاں، ٹارگٹ کلر سمیت 4 ملزمان گرفتاراسلحہ برآمد
کراچی( کرائم رپورٹر) رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں ، چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان کے مطابق گلبرگ کے علاقے سے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ملزم خرم عرف ظفر کو گرفتار کرلیا گیا جو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں بھی ملوث ہے۔ سعود آباد سے بھی بھتہ خوری میں ملوث ایک ملزم سیف اللہ عرف معاذ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جب کہ میمن گوٹھ سے ڈکیتی کی وارداتوںمیں ملوث ملزم اویس احمد اور عوامی کالونی سے مختلف جرائم میں ملوث ملزم خالد کو گرفتار کیا گیا۔