شی جن پنگ کو متفقہ طورپر قومی عوامی کانگریس کا رکن منتخب کر لیا گیا
بیجنگ ( آئی این پی ) شی جن پنگ کو گذشتہ روز داخلی منگولیا کے خود مختار علاقے کی 13ویں علاقائی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں اتفاق رائے سے 13ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی ) کا رکن منتخب کر لیا گیا ۔13ویں قومی عوامی کانگریس کے رکن کیلئے امید وار کے طورپر چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے ان کی نامزدگی کی تھی۔ اتفاق رائے سے منتخب ہونے پر ایوان تالیوں سے گونج اٹھا۔