توہین عدالت درخواست‘ نوازشریف مریم نواز اور دیگر کو نوٹس جاری
لاہور(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر نوازشریف، مریم نواز، کیپٹن (ر)صفدر اور دیگر رہنمائوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار درخواست نہ دیں ایک ہی درخواست کافی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نوازشریف ،مریم نواز ، کیپٹن صفدر ، رانا ثنا اللہ اور طلال چودھری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔جسٹس شاہد کریم نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی درخواست کی سماعت کی۔درخواستگزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ جڑانوالہ جلسے میں نوازشریف،مریم نواز،راناثنا اللہ نے عدلیہ مخالف تقریر کی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ن لیگ کے رہنمائوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پرنوازشریف اوردیگرکونوٹس جاری کرتے ہوئے کہا باربار درخواست نہ دیں ایک ہی درخواست کافی ہے۔عدالت نے نوازشریف ، پیمرا، الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی۔