دہشت گردی میں طالبان ملوث ہیں یا داعش‘ افغان حکومت کنفیوژ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان کے ایک روزہ دورے پر آئے اعلیٰ سطح کے افغان وفد کو کابل اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کی حالیہ وارداتوں میں طالبان یا داعش کے ملوث ہونے کے بارے میں ابہام کا شکار تھے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس وفد کے دورے کا ایک اہم مقصد، کابل میں حالیہ دہشت گردی کی بڑی ورداتوں کے شواہد کا پاکستان کے ساتھ تبادلہ کرنا تھا۔ افغان وفد جس میں این ڈی ایس کے چیف اور وزیر داخلہ شامل تھے، خود بھی اسی ابہام کا شکار نظر آئے اور ان کے پاس طالبان اور داعش کے حملوں کی مکمل جزئیات کے ساتھ مستند معلومات موجود نہیں تھیں۔پاکستان نے اس ملاقات سے استفادہ کرتے ہوئے افغانستان میں داعش کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر گہری تشویش کا اظہار کیا جس سے افغان وفد نے اتفاق کیا اورکہا کہ اشرف غنی حکومت خود بھی داعش کے پھیلاؤکے انسداد کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ افغانستان کنفیوژ