ایم کیوایم سے اتحاد نہیں ،ہم انہیں مجرم سمجھتے ہیں مشاہد اللہ خان
کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ نواز کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے ایم کیوایم سے کوئی اتحاد نہیں ہے ہم انہیں مجرم سمجھتے ہیںکوئی سرزمین ہو یا بے سر زمین ہو سب کو ایک ہی سمجھے ہیں۔ فنکشنل لیگ ہماری اتحادی ہے پیر صدرالدین شاہ راشدی کی کل میاں نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے جی ڈی اے سے بھی رابطے میں ہیں سندھ کی سیاست میں موثر کردار ادا کرینگے راو انوار کے بارے میں کوئی جانتا ہے کہ وہ کہاں ہے تو وہ آصف زرداری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کراچی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا کہ رواں سال الیکشن کا سال ہے میاں نواز شریف عدل کی بحالی کی تحریک چلا رہے ہیں نواز شریف دو روزہ دورے پر جمعرات کوکراچی پہنچ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بھیڑ بکریاں نہیں جنہیں آصف زرداری نے بھیڑ بکریاں سمجھ لیا ہے ۔