بجلی کی تقسیم کار اور جنریشن کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ کر لیا گیا
ملتان (نامہ نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کار اور جنریشن کمپنیوں کی نجکاری (پرائیویٹائزیشن) کا فیصلہ کیا ہے۔ نجکاری کمیشن نے فیصل آباد الیکٹرک کمپنی (Fesco) اور گوجرانوالا الیکٹرک پاور کمپنی (Gepco) میں سے ایک ڈسٹری بیوشن کمپنی جبکہ جامشورو پاور جنریشن کمپنی کی نجکاری آئندہ تین ماہ میں کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نجکاری کمشن نے نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کر دیا ہے۔