’’بلڈ پریشر کی بڑی وجہ فطرت سے دوری، ورزش کا فقدان اور جدید طرز زندگی ہے‘‘
لاہور( نیوزرپورٹر) دورِ حاضر میںہمیں صحت کے حوالہ سے جن امراض نے پریشان کیا ہوا ہے ان میں بلند فشار خون یا بلڈ پریشر ایک انتہائی پریشان کن مسئلہ بن کر سامنے آیا ہے ۔اس کے مریضوں میں بھی بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے - بلڈ پریشر کے مرض میں تیزی سے اضافہ کی بڑی وجہ فطرت سے دوری ، ورزش کا فقدان ، پریشانیاں اور جدید طرز زندگی ہے - ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس کے زیر اہتمام بلڈ پریشر اسباب ، علامات اور تدارک کے عنوان کے تحت منعقدہ طبی مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے جس کی صدارت حکیم محمداعجاز فاروقی چیئرمین بزم قرشی پاکستان نے کی - اس موقع پر حکیم محمد احمد سلیمی ، حکیم محمدافضل میو و دیگر نے بھی بلڈ پریشر کی زیادتی کے حوالہ سے اپنے تجربات اور مجربات بیان کیے اور اسے قابل علاج بیماری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے محفوظ رہنے کے لیے السی ،لہسن ،ادرک ، پیاز کے سوپ کا استعمال، متوازن خوراک اور مناسب ورزش ضروری ہے ۔