سٹیٹ بینک لاہور میں ساڑھے سات ہزار مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی گئی.
سٹیٹ بینک آف پاکستان میں سات ہزار پانچ سو مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے موقع پر عوام الناس کو بھی شمولت کرنے کا موقع دیا گیا اس موقع پر سٹیٹ بینک کے مرکزی گیٹ سے عوام کو شناختی کارڈ دکھانے کے بعد عمارت میں جانے کی اجازت دی جاتی رہی۔ قرعہ اندازی کے موقع پر تین رکنی کمیٹی جس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان ،نیشنل ڈرایئکٹوریٹ آف سیونگ اور لاہور چیمبر کا نمائندہ شامل تھے قرعہ اندازی کا براہ راست مشاہدہ کی جبکہ خصوصی بچوں نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔ قرعی اندازی کے موقع پر سٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ انعام حاصل کرنے والوں کی لسٹیں بھی آویزاں کر دی گیئں۔