اسلام آباد میں پلاسٹک پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزارت موسمیاتی تبدیلی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ پابندی کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔ پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اسلام آباد میں اب پلاسٹک بیگز کی جگہ بائیو ڈی گریڈایبل بیگ استعمال ہوں گے۔ بائیو ڈی گریڈ ایبل بیگز مدت پوری ہونے پر فضا میں تحلیل ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔