ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی عدالت نے سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار حماد رضا قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پانچ ملزمان کو سزائے موت اور ایک کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔
ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ حماد رضا کو ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر دو ہزار سات میں قتل کر دیا گیا تھا ۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد اکمل خان نے پانچ ملزمان شریف الدین،بشیر الدین امتیاز احمد ، مشتاق احمد اور سید افضل کو سزائے موت سنائی جبکہ ملزم بشارت کو شک کی بنا پر بری کر دیا گیا ۔