موبی لنک بینک کو ’’بہترین مائیکروفنانس بینک‘‘ کے اعزاز سے نوازا گیا

Dec 01, 2024

اسلام آباد(خبر نگار )پاکستان کے صفِ اول کے ڈیجیٹل مائیکروفنانس ادارے، موبی لنک بینک کو پاکستان بینکنگ ایوارڈز 2024 میں ’بہترین مائیکروفنانس بینک‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز مالی شمولیت اور ڈیجیٹل ترقی کے فروغ میں بینک کے کلیدی کردار اور جدید فِن ٹیک سہولیات کے ذریعے ڈیجیٹل طور پر مستقبل کے لیے تیار پاکستان کی تشکیل میں اس کی مہارت کو تسلیم کرتا ہے۔اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے جاز کے سی ای او اور موبی لنک بینک کے چیئرمین، عامر ابراہیم نے کہا، ’’یہ ایوارڈ لاکھوں پاکستانیوں کی طرف سے موبی لنک بینک پر کیے گئے اعتماد کا ثبوت ہے اور مالی شمولیت کے ذریعے معاشرے کو بہتر بنانے کے ہمارے مشترکہ مشن کی عکاسی کرتا ہے۔ موبی لنک بینک کی کامیابی لوگوں، خاص طور پر خواتین، کو ترقی کے لیے ضروری وسائل اور مواقع فراہم کرنے کے عزم میں مضمر ہے۔ یہ اعزاز ملک بھر میں معاشی ترقی، استحکام، اور پیشرفت کے فروغ کے لیے ہماری مسلسل کوششوں کا مظہر ہے۔ میں پوری ٹیم کی محنت اور لگن کو سراہتا ہوں اور اْمید کرتا ہوں کہ وہ اسی طرح لوگوں کی زندگیوں کو بدلتے رہیں گے۔‘‘

مزیدخبریں