70 سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

افریقی ملک یوگنڈا میں 70 سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا کے اسپتال میں سفینا نامکوایا نامی 70 سالہ خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔

ڈاکٹر ایڈورڈ تمل سالی نے کہا کہ 70 سالہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش غیرمعمولی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماں اور بچے صحت مند ہیں، بچوں میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہیں، اور وہ ویمن اسپتال انٹرنیشنل اینڈ فرٹیلیٹی سینٹر میں موجود ہیں۔

کمپالا سے تقریباً 12 کلو میٹر مغرب میں مساکا کے دیہی علاقے میں رہائش پذیر خاتون سفینا نے کہا کہ خوشی کا اظہار کرنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 70 سال کی عمر میں جب میں کمزور سمجھی جاتی ہوں، حاملہ ہونے اور بچے کی پیدائش یا بچے کی دیکھ بھال کرنے سے قاصر ہوں اور یہاں جڑواں بچوں کی پیدائش معجزہ ہے۔

سفینا نے کہا کہ پہلے شوہر کا 1992 میں انتقال ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ بے اولاد رہ گئی تھیں اور 1996 میں انہوں نے نئے پارٹنر سے ملی تھیں۔

خانون نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے وہ ڈیلیوری کے لیے اسپتال آئی تھیں ان کے ساتھی نے ملاقات نہیں کی شاید وہ جڑواں بچوں کی پیدائش پر خوش نہیں ہیں اور وہ مجھے چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل 2019 میں بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی رہائشی 73 سالہ خاتون منگایاما یاراماتی نے بھی آئی وی ایف علاج کے بعد جڑواں بچوں کو جنم دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن