Waqt News
Friday | January 27, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • ہم جنس پرستوں کا چرچ میں خیر مقدم کریں گے: پوپ فرانسس
  • چین میں کورونا سے اموات میں 80 فیصد تک کمی
  • معروف اداکارہ روحی بانوکی چوتھی برسی آج منائی گئی
  • چوہدری شجاعت کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹا دیا گیا
  • روس کے 30 سے زائد میزائل حملوں سے ایک شہری ہلاک، 15 حملے ناکام بنادیے، یوکرین

اعجازالحق سے لندن میں دوسری ملاقات

Dec 01, 2022 9:14 AM, December 01, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
اعجازالحق سے لندن میں دوسری ملاقات

میںیہ تو نہیں جانتا کہ برطانیہ سے 76 برس قبل حاصل کئے گئے جمہوری رول ماڈل اور قومی سیاست کا اگلا نقشہ اب کیا ہوگا؟ میں یہ بھی نہیں جانتا کہ ملک کے نئے حافظ قرآن آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل شمشاد مرزا کی تعیناتیوں کے بعد پاکستان کے معاشی‘ اقتصادی اور سیاسی حالات میں کہاں تک استحکام پیدا ہوگا۔ مجھے یہ بھی معلوم نہیں کہ حکومت اور اس میں شامل 13 اتحادی جماعتوں اور حزب اختلاف تحریک انصاف کے مابین جاری ’فوری انتخاب‘ کا معاملہ کس مرحلے میں داخل ہوگا؟ مگر یہ ضرور جانتا ہوں کہ جس روز سے ہمارے مذکورہ انتہائی تجربہ کار جرنیلوں کی اعلیٰ تعیناتی کا اعلان کیا گیا ہے‘ بھارت میں صف ماتم بچھ چکی ہے۔ بھارتی حکومت اور بھارتی افواج کے جرنیلوں کی نیندیں اس لئے بھی حرام ہوئی ہیں کہ جنرل سید عاصم منیر کی آرمی ایکٹ کے تحت 27 نومبر سے قبل انکی بطور آرمی چیف تعیناتی اور پھر اس تعیناتی سے قبل دو اہم انٹیلی جنس اداروں کی سربراہی وہ اہم ترین اعزازات ہیں جن سے بھارت کے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر سوگ کا سماں طاری ہو چکا ہے۔ اسی تعیناتی کو بھارتی میڈیا نے موضوع بنا کر افواج پاکستان کیخلاف اب ہرزہ سرائی کا آغاز کر دیا ہے جسے مہذب دنیا ایک شکست خوردہ عمل قرار دے رہی ہے۔ 

ہم جنس پرستوں کا چرچ میں خیر مقدم کریں گے: پوپ فرانسس

افواج پاکستان کی نئی عسکری قیادت کے بارے میں قوم کیا سوچ رکھتی ہے‘ نئی تعیناتیوں سے ملکی سیاسی صورتحال پر کس طرح کے اثرات مرتب ہونگے؟ یہ ہے وہ       بنیادی سوال جس کے جواب کا ہر محب وطن پاکستانی منتظر ہے۔ میں اسی سوچ میں گم تھا کہ نئی تقرریوں کے حوالے سے آخر کس اہم شخصیت سے بات چیت کی جائے کہ اگلے روز پاکستان مسلم لیگ (ضیائ) کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر اعجازالحق کے دوبارہ لندن آنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اعجازالحق چند روز کیلئے فوری طور پر دوبارہ لندن آئے کہ ان کا یہ نجی دورہ اس وقت نامکمل رہ گیا تھا جب عمران خان پر قاتلانہ حملے کی خبر سن کر انہیں فوری طور پر پاکستان روانہ ہونا پڑا۔ اس فوری روانگی کی سب سے اہم وجہ ان کا بعض قومی اداروں اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خمان کے مابین مفاہمتی عمل کا وہ اہم کردار تھا جسے کسی حال میں وہ متاثر ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے تھے۔ چنانچہ عمران خان سے فوری ملاقات کے بعد انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ حقیقی لانگ مارچ کے اختتام سے قبل ملک و قوم کی بہتری اور سیاسی عمل کے استحکام کیلئے وہ ضرور کوئی ایسا راستہ تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جس سے جلد انتخابات کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا جائیگا۔ 

چین میں کورونا سے اموات میں 80 فیصد تک کمی

چنانچہ جب وہ دوبارہ لندن آئے تو اسی تناظر میں میری ان سے ایک اور نشست ہوئی اسے حسن اتفاق کہہ لیں کہ وسطی لندن کے جس مقام پر ہم گفتگو کررہے تھے وہاں تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کا اپنے اوپر ہونیوالے قاتلانہ حملے کے بعد پہلی مرتبہ راولپنڈی میں اپنے حقیقی آزادی لانگ مارچ سے براہ راست خطاب بھی دکھایا جا رہا تھا۔ اعجازالحق سے میرا پہلا سوال نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اورچیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل شمشاد مرزا کی سنیارٹی کی بنیاد پر تعیناتی کے حوالے سے تھا۔ اعجازالحق کا کہنا تھا کہ ہمارے دونوں جرنیلوں کی تعیناتی بلاشبہ ملک و قوم اور افواج پاکستان کے مورال کو مزید تقویت دینے کیلئے قومی مفاد میں ایک بہترین فیصلہ ہے۔ دونوں اعلیٰ جرنیل انتہائی پروفیشنل اور جدید عسکری امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ جنرل عاصم منیر چونکہ راولپنڈی سے ہیں‘ ان سے ایک دو ملاقات بھی ہو چکی ہیں‘ مذہبی گھرانے سے ان کا تعلق ہے۔ اسی طرح جنرل شمشاد مرزا کی پروفیشنل آرمی لائف کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اپنے Next of Kin کے خانے میں انہوں نے صرف اور صرف ’’پاکستان آرمی‘‘ لکھا ہوا ہے جس کا مطلب کہ انکے تمام تر اثاثے افواج پاکستان کیلئے وقف ہیں۔ یہ انکی افواج پاکستان سے حقیقی چاہت اور لگائو کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ اس سوال پر کہ 

معروف اداکارہ روحی بانوکی چوتھی برسی آج منائی گئی

آپ کے والد جنرل محمد ضیاء الحق مرحوم مذہبی تھے اور اب ایک طویل عرصہ کے بعد حافظ ِ قرآن جنرل عاصم منیر بطور آرمی چیف سامنے آئے ہیں۔ افواج پاکستان کا مورال کہاں تک بلند ہوگا؟ اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ بلاشبہ افواج پاکستان میں قائم دینی رجحان کو مزید تقویت ملے گی۔ میرے والد جنرل محمد ضیاء الحق شہید نے بھی افواج پاکستان کو ایمان‘ تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ کا ماٹو دیا تھا۔ میری خواہش ہوگی کہ نئے چیف اس ماٹو کو افواج کی عملی زندگی کا حصہ بنا دیں۔ عمران خان اور بعض قومی اداروں میں مفاہمتی عمل بڑھانے کیلئے آپ پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسمبلیاں توڑنے کے انکے اعلان کو آپ کیسے دیکھتے ہیں؟ میں نے اعجاز الحق سے پوچھا۔ میری دانست میں خان صاحب نے ملک کے سیاسی حالات کے تناظر میں ایک غیرمعمولی اور دانشورانہ فیصلہ کیا ہے۔ قوم مزید خون خرابے اور انارکی کی متحمل نہیں ہو سکتی۔تاہم حکومت ِوقت کو اب یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ ’’رجیم چینج‘‘ کے بعد پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کسی لیڈر کو اگر بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے تو وہ صرف عمران خان ہیں۔ یہ صرف میں نہیں کہہ رہا مہذب دنیا کے ہر سیاسی حلقے کی آواز ہے۔ آخر میں آپ سے ایک ذاتی سا سوال پوچھنا چاہتا ہوں۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ زمانہ طالب علم میں آپ بھی پیتے رہے ہیں؟ ایک مذہبی گھرانے کا فرد ہونے کے ناطے ایسی حرکات آپ کیوں کرتے رہے؟ انہوں نے ایک بھرپور قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ آپ کا لفظ’’ پینے‘  داد طلب ہے کہ اس لفظ میں پائے گئے کسی بھی جھول سے مفہوم یکسر تبدیل ہو سکتا تھا۔بہر طور ۔ ہوا یوں کہ دوران تعلیم پرائمری سکول میں ایک دوست کے ساتھ مجھے بھی سگریٹ نوشی کی لت پڑ گئی۔ جو بھی حبیب خرچ ملتا اسے سگریٹوں پر ضائع کر دیتا اور پھر وہ وقت بھی آتا جب مجھے سگریٹ کے ’’ٹوٹے‘‘ پینے پڑتے۔ یہی وہ میرا ’’پینا‘‘ تھا۔ الحمدللہ! کئی برس سے سگریٹ نوشی اب ترک کر چکا ہوں‘ اس لئے مجھے کہنے دیں کہ اب میں نہیں پیتا۔ 

چوہدری شجاعت کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹا دیا گیا

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • اپنے ’’شکار‘‘ ڈھونڈتا ’’مکار‘‘ سسٹم

    Jan 26, 2023
  • صدر مملکت کی عمران خان سے ملاقات، بڑی یقین دہانی کروادی

    Jan 25, 2023 | 19:58
  • آسان فیصلے 

    Jan 26, 2023
  • کپتان نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی

    Jan 26, 2023 | 14:12
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • گوجرانوالہ:عمران خان پرحملہ،ملزم کی والدہ ، بیوی کا جیل کے ...

    Jan 27, 2023
  • پولیس ملزموں کو لوڈ رکشہ میں لاد کر عدالت پہنچ گئی‘ ایس ایچ ...

    Jan 27, 2023
  • ہم جنس پرستوں کا چرچ میں خیر مقدم کریں گے: پوپ فرانسس

    Jan 26, 2023 | 23:59
  • چین میں کورونا سے اموات میں 80 فیصد تک کمی

    Jan 26, 2023 | 23:41
  • معروف اداکارہ روحی بانوکی چوتھی برسی آج منائی گئی

    Jan 26, 2023 | 23:21
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • لمبی سردیاں 

    Jan 27, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیاری ...

    Jan 27, 2023
  • سو یڈن میں قرآن کی بے حرمتی کیخلاف سینٹ آج ...

    Jan 27, 2023
  • ریاستی جبر ، سوشل میڈیا اور قومی یگانگت 

    Jan 27, 2023
  • آسان فیصلے 

    Jan 26, 2023
  • 1

    اہلِ سیاست و اقتدار کا عوام کو زندہ درگور کرنے کا فیصلہ

  • 2

    استعفوں کی منظوری اور  محاذ آرائی کی سیاست 

  • 3

    بجلی کا طویل ترین بریک ڈاﺅن  بیرونی دنیا میں ملک کے تشخص اور اعتماد کا سوال

  • 4

    شرحِ سود میں اضافہ اور  مہنگائی گزیدہ عوام 

  • 1

    جمعرات ، 3 رجب المرجب 1444ھ، 26 جنوری 2023ئ

  • 2

    بدھ، 2 رجب المرجب 1444ھ، 25 جنوری 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • نریندر مودی سے متعلق بی بی سی کی دستاویزی فلم

    Jan 26, 2023
  • مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم کی امارات سے مداخلت کی ...

    Jan 26, 2023
  • سانحہ مشرقی پاکستان سے متعلق ایک اہم کتاب

    Jan 26, 2023
  • کووڈ۔19 سے ایکس بی بی ۔15تک

    Jan 26, 2023
  • ناشکرے سرمایہ دار

    Jan 26, 2023
  • آج بیٹھے بٹھائے کیوں یاد آگئے۔

    Jan 27, 2023
  • توہین قرآن اور مسلمان

    Jan 27, 2023
  • ’’ناچتی دنیا ‘‘

    Jan 27, 2023
  • خانقاہی سسٹم اور سیاسی فیصلے 

    Jan 27, 2023
  • چچا کے غلام ، ہمارے راجا 

    Jan 27, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حضور علیہ الصلوٰة والسلام کافہم وذکائ

  • 2

    اللہ اوراُسکے رسول (ﷺ)کی اطاعت

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    مضمون خودی

  • 2

    بانگ درا

  • 3

    مولوی عبدالحق

  • 4

    بانگ درا

  • 5

    ذاتی

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group