Waqt News
Friday | January 27, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • ہم جنس پرستوں کا چرچ میں خیر مقدم کریں گے: پوپ فرانسس
  • چین میں کورونا سے اموات میں 80 فیصد تک کمی
  • معروف اداکارہ روحی بانوکی چوتھی برسی آج منائی گئی
  • چوہدری شجاعت کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹا دیا گیا
  • روس کے 30 سے زائد میزائل حملوں سے ایک شہری ہلاک، 15 حملے ناکام بنادیے، یوکرین

جمعرات،6  جمادی الاوّل 1444، یکم دسمبر2022ء 

Dec 01, 2022 9:01 AM, December 01, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
جمعرات،6  جمادی الاوّل 1444، یکم دسمبر2022ء 

جنرل عاصم کے بہن بھائی بھی حافظ قرآن ہیں، چھڑی تھامتے ہی پنڈال تالیوں سے گونج اٹھا 

پاکستانی فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے۔ ان جری جوانوں کی قیادت کے لیے اس بار میرٹ پر جس جنرل کا نام آیا ہے وہ زمین کی طرح آسمانوں پر بھی مقبول حق ہے۔ یہ کوئی تعلیٰ نہیں ا یک حقیقت ہے۔ آرمی چیف خود حافظ قرآن ہیں۔ 

بقول شاعر مشرق حضرت علامہ اقبال 

یہ راز کسی کو نہیں معلوم کہ مومن 

قاری نظر آتا ہے حقیقت میں ہے قرآن 

یہ پاکستانی فوج کے لیے ایک اعزاز ہے کہ اس کی کمان اس وقت ایک ایسے سپہ سالار کے ہاتھ میں ہے جس کے سینے میں قرآن محفوظ ہے۔ خوش قسمتی سے سادات گھرانے سے تعلق رکھنے والے اس جرنیل کے بہن بھائی بھی حافظ قرآن ہیں۔ خدا کرے جنرل عاصم اپنے کردار سے اسلام کے اولین سپہ سالار حضرت خالد بن ولیدؓ کی طرح ہر قدم پر کامیابیاں اور کامرانیاں حاصل کریں اور سیف اللہ بن کر پاکستان دشمنوں کے سینے چیر دیں اور ملک و قوم کا وقار بلند کریں۔ ہماری عسکری تاریخ زندہ جاوید کردار بن جائیں۔ گزشتہ روز انہوں نے جس وقت سابق آرمی چیف جاوید قمر باجوہ سے کمان کی روایتی چھڑی حاصل کی تو پورا سٹیڈیم تالیوں سے گونج اٹھا۔ خدا کرے ان کے دور میں کشمیر بھی فتح ہو اور پوری قوم خوشی سے سرشار ہو جائے۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ ان کے کمان سنبھالنے کی تقریب میں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورجنرل اشفاق کیانی بھی موجود تھے۔ تمام سیاسی قائدین نے انہیں یہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی ہے۔ اس لحاظ سے یہ ایک نیک شگون ہے۔ جس کے اچھے اثرات سامنے آئیں گے۔ 

ہم جنس پرستوں کا چرچ میں خیر مقدم کریں گے: پوپ فرانسس

٭٭٭٭٭

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 7 کھلاڑیوں سمیت 14 ارکان بدہضمی کا شکار 

یہ تو بہت افسوس کی بات ہے۔ ایک تو انگلینڈ کی ٹیم 17 برس بعد پاکستان آئی اور آتے ہی بدہضمی کا شکار کیسے ہو گئی۔ یہی کھلاڑی جب بھارت ، بنگلہ دیش یا سری لنکا جاتے ہیں تو تب انہیں بدہضمی کیوں نہیں ہوتی وہ بھی تو ہمارے خطے کے ہی ممالک ہیں۔ وہ بھی ہماری طرح مرچ مسالے استعمال کرتے ہیں۔ سبزیاں بھی یکساں ہیں تو پھر یہ اچانک کیا ہو گیا۔ پاکستان کرکٹ کے شائقین پرجوش تھے کہ ملک میں انگلینڈ کی ٹیم کی آمد سے ایک بار پھر زبردست کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ ابھی حال ہی میں انگلینڈ کی ٹیم نے ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں پاکستان سے دو دو ہاتھ کئے اور کامیاب ہوئی۔ دونوں کرکٹ ٹیمیں اس وقت بہترین فارم میں ہیں۔ اب یہ بدہضمی درمیان میں نجانے کہاں سے آن ٹپکی۔ حالانکہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی انگلش کرکٹ ٹیم اپنا شیف ساتھ لائی ہے۔ مگر پھر بھی انگلش ٹیم کے 14 ارکان جن میں 7 کھلاڑی بھی شامل ہیں بیمار ہو گئے ہیں جن میں ٹیم کے کپتان بھی شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے آفیشل نے فیصلہ کرنا ہے کہ آج میچ شروع ہو گایا ملتوی کرنا ہے۔ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی تو ملتوی کر دی گئی ہے۔ لگتا ہے اس خوبصورت ایونٹ کو کسی حاسد کی نظر لگ گئی ہے۔ ورنہ کھلاڑیوں کی اتنی بڑی تعداد کا بدہضمی کا شکار ہونا خاصہ تعجب خیز ہے جبکہ باورچی بھی ان کا اپنا ہی ہے۔ ورنہ دشمن ہوائی اڑاتے کہ پاکستانی شیف حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا نہیں بناتے۔ 

چین میں کورونا سے اموات میں 80 فیصد تک کمی

٭٭٭٭٭

چودھری صاحب اسمبلی کا کیا کر رہے ہیں۔ رانا ثنا اللہ۔ اسمبلی توڑنے کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیں۔ پرویز الٰہی 

ہر کام اللہ کریم کی مرضی و منشا سے ہونا طے ہے مگر اس کام کو سرانجام تو بہرحال ہم اپنے ہاتھ سے دیتے ہیں اور عام طور پر ہمارے کرتوتوں کی وجہ سے ہی ہمارے کام ہمارے سامنے پہاڑ بن کر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ اس وقت جو سیاسی انارکی کی صورتحال ہمارے سامنے ہے اس کی وجہ بھی ہم خود ہیں۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے اپنے ارکان صوبائی اسمبلیوں سے کہا ہے کہ وہ مستعفی ہو جائیں مگر کب یہ ابھی طے نہیں۔ شاید آج اس بارے میں کوئی وقت بھی مقرر ہو جائے۔ پھر دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔ خیبر پی کے اور پنجاب اسمبلی ان استعفوں سے متاثر ہو سکتی ہے کیوں کہ ان دونوں اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کے ممبران کی تعداد زیادہ ہے۔ پنجاب میں اپنے اتحادی ق لیگ کو ساتھ ملا کر حکومت پی ٹی آئی نے بنائی ہے۔ خیبر پی کے میں تنہا پی ٹی آئی اکثریتی جماعت کے طور پر حکمران ہے۔ پنجاب میں اتحادی جماعت کے طور پر ق لیگ کے رہنما پرویز الٰہی جو وزیر اعلیٰ بھی ہیں تو عمران خان کے حکم پر مستعفی ہونے کو تیار بیٹھے ہیں۔ ان کے ارکان کے بارے میں معلوم نہیں وہ تیار ہیں یا نہیں۔ مسلم لیگ اور پی پی پی کوشاں ہے کہ وہ اپنی اکثریت ثابت کر کے موجودہ حکومت کو چلتا کریں۔ عجب کھچڑی پک رہی ہے۔ اسی تناظر میں گزشتہ روز رانا ثنا اللہ نے جب وزیر اعلیٰ پنجاب سے اسمبلی کے مستقبل کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے برجستہ کہا اس کے ٹوٹنے کا معاملہ خدا پر چھوڑیں ۔ اب معلوم نہیں اس ذومعنیٰ جملے کا مطلب کیا لیا جائے۔ ورنہ ابھی تک سب یہی سمجھ رہے تھے کہ یہ معاملہ تو عمران کی مرضی سے طے ہونا ہے ۔ 

معروف اداکارہ روحی بانوکی چوتھی برسی آج منائی گئی

٭٭٭٭٭

اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ ، نیپرا نے بجلی 32 پیسے فی یونٹ سستی کردی 

اس پر وہی گھسا پٹا شعر ہی یاد آتا ہے جو برسوں پہلے چچا غالب نے کہا تھا اور آج تک لوگوں میں مقبول ہے بلکہ سچ کہیں تو لوگوں کو ازبر ہے۔

تیرے وعدے پر جئے ہم تو اے جان جھوٹ جانا

کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا

اب نیپرا نے اکتوبر کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 32 پیسے یونٹ سستی کر دی ہے۔ اس پر کروڑوں بجلی صارفین دل پکڑنے کے ساتھ سر پکڑکر بیٹھ گئے ہیں کہ وہ ان پیسوں کا حساب کیسے کریں گے کیونکہ پاکستانی کرنسی میں تو اب پیسوں کا لین دین نجانے کب کا متروک ہو چکا ہے۔ وہ دور گیا جب ایک پیسہ دو پیسہ‘ پانچ پیسے‘ دس پیسے‘ 25 پیسے اور 50 پیسے کے سکے ہوا کرتے تھے اور ان کی ساکھ بھی تھی‘ کوئی نہ کوئی چیز ان پیسوں میں بازار میں مل بھی جاتی تھی۔ اب تو 5 روپے والے سکے کوکوئی نہیں پوچھتا۔ وہ بھی جیب میں بوجھ بن کر پڑا رہتا ہے۔ ویسے بھی نیپرا نے جب بجلی کی قیمت بڑھانا ہوتی ہے تو اسے 5 یا 10 روپے فی یونٹ بڑھانا اچھا لگتا ہے چاہے صارفین پر یہ بم بن کر گرے۔ مگر جب قیمت کم کرنی ہوتی ہے تو بے چارے پیسے پر نظر پڑتی ہے اور چند پیسے کمی کا اعلان کرکے وہ حاتم طائی کی قبر پر لات مارتی ہے۔ یہ تو سراسر مذاق ہے۔ بجلی صارفین کا دل دکھانے کی بات ہے۔ اس لئے ’’تم یہ احسان نہ کرتے تو یہ احساں ہوتا‘‘ نیپرا والے یہ مہربانی بھی اپنے پاس رکھیں۔ اگر رعایت دینی ہے تو اسی طرح دیں جس طرح قیمت بڑھاتے وقت دل کھول کر قیمت بڑھاتی ہے۔ یہ پیسوں والی رعایت سے صارفین کو کوئی فائدہ ہونے کا نہیں۔ اس لئے وہ اس اعلان سے رتی بھر خوشی محسوس نہیں کر رہے۔

چوہدری شجاعت کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹا دیا گیا

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • اپنے ’’شکار‘‘ ڈھونڈتا ’’مکار‘‘ سسٹم

    Jan 26, 2023
  • صدر مملکت کی عمران خان سے ملاقات، بڑی یقین دہانی کروادی

    Jan 25, 2023 | 19:58
  • آسان فیصلے 

    Jan 26, 2023
  • کپتان نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی

    Jan 26, 2023 | 14:12
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ہم جنس پرستوں کا چرچ میں خیر مقدم کریں گے: پوپ فرانسس

    Jan 26, 2023 | 23:59
  • چین میں کورونا سے اموات میں 80 فیصد تک کمی

    Jan 26, 2023 | 23:41
  • معروف اداکارہ روحی بانوکی چوتھی برسی آج منائی گئی

    Jan 26, 2023 | 23:21
  • چوہدری شجاعت کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹا دیا گیا

    Jan 26, 2023 | 23:07
  • روس کے 30 سے زائد میزائل حملوں سے ایک شہری ہلاک، 15 حملے ناکام ...

    Jan 26, 2023 | 22:42
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • آسان فیصلے 

    Jan 26, 2023
  • اللہ رحم کرے!!!!!

    Jan 26, 2023
  • اپنے ’’شکار‘‘ ڈھونڈتا ’’مکار‘‘ سسٹم

    Jan 26, 2023
  • سائو کا پیپا 

    Jan 25, 2023
  • ’’ہنگامی حالات‘‘ میں زندہ رہنے کی مشق 

    Jan 25, 2023
  • 1

    اہلِ سیاست و اقتدار کا عوام کو زندہ درگور کرنے کا فیصلہ

  • 2

    استعفوں کی منظوری اور  محاذ آرائی کی سیاست 

  • 3

    بجلی کا طویل ترین بریک ڈاﺅن  بیرونی دنیا میں ملک کے تشخص اور اعتماد کا سوال

  • 4

    شرحِ سود میں اضافہ اور  مہنگائی گزیدہ عوام 

  • 5

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر، معاملات کو بگاڑا نہ جائے

  • 1

    جمعرات ، 3 رجب المرجب 1444ھ، 26 جنوری 2023ئ

  • 2

    بدھ، 2 رجب المرجب 1444ھ، 25 جنوری 2023ئ

  • 3

    منگل، یکم رجب المرجب    1444ھ، 24  جنوری 2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • نریندر مودی سے متعلق بی بی سی کی دستاویزی فلم

    Jan 26, 2023
  • مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم کی امارات سے مداخلت کی ...

    Jan 26, 2023
  • سانحہ مشرقی پاکستان سے متعلق ایک اہم کتاب

    Jan 26, 2023
  • کووڈ۔19 سے ایکس بی بی ۔15تک

    Jan 26, 2023
  • ناشکرے سرمایہ دار

    Jan 26, 2023
  •  ہم ’’سٹیٹس کو‘‘کوپروان چڑھانے والے لکھاری

    Jan 26, 2023
  • قاری محمدمیاں....سرزمین اولیاءکی عہدساز شخصیت

    Jan 26, 2023
  •  زندگی بچانے والی ادویات کے بحران کا خطرہ

    Jan 26, 2023
  •  اقوام متحدہ اور بھارت کی منہ زوری

    Jan 26, 2023
  • احتجاج نہیں، ٹیبل ٹاک کریں. 

    Jan 26, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حضور علیہ الصلوٰة والسلام کافہم وذکائ

  • 2

    اللہ اوراُسکے رسول (ﷺ)کی اطاعت

  • 1

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 1

    بانگ درا

  • 2

    مولوی عبدالحق

  • 3

    بانگ درا

  • 4

    ذاتی

  • 5

    بانگ درا

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group