Waqt News
Friday | January 27, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • ہم جنس پرستوں کا چرچ میں خیر مقدم کریں گے: پوپ فرانسس
  • چین میں کورونا سے اموات میں 80 فیصد تک کمی
  • معروف اداکارہ روحی بانوکی چوتھی برسی آج منائی گئی
  • چوہدری شجاعت کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹا دیا گیا
  • روس کے 30 سے زائد میزائل حملوں سے ایک شہری ہلاک، 15 حملے ناکام بنادیے، یوکرین

باجوہ صاحب کی گمنامی کی نذر ہونے کی خواہش  

Dec 01, 2022 7:56 AM, December 01, 2022
  • نصرت جاوید
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
باجوہ صاحب کی گمنامی کی نذر ہونے کی خواہش  

وقت رخصت سابق آرمی چیف نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بھلادیا جائے۔وہ گمنامی کی نذر ہوجائیں۔ان کی نیت پر سوال اٹھائے بغیر لیکن میں یہ کہنے کو مجبور محسوس کررہا ہوں کہ فی الوقت ان کی خواہش پوری ہوتی نظر نہیں آرہی۔ بدھ کی صبح اُٹھ کر اخبار میں چھپا کالم سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تو ٹویٹر پر چلائے کئی ٹرینڈ نگاہ سے گزرے۔ ان میں سے بیشتر تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے متعارف کروائے محسوس ہوئے۔جنرل باجوہ ان کی بدولت شدید تنقید کی زد میں گھرے نظر آئے۔

اقتدار کھودینے کے بعد عمران خان صاحب نے انتہائی جارحانہ انداز میں اپنے حامیوں کو قائل کردیا ہے کہ انہیں وزارت عظمیٰ سے نکالنے کی ’’سازش‘‘ واشنگٹن میں تیار ہوئی تھی۔ ہماری ریاست کے دائمی اداروں میں موجود ’’میر جعفروں‘‘ نے مبینہ سازش کوکامیاب کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ہفتے کی شام اپنے لانگ مارچ کا اختتام کرتے ہوئے مذکورہ الزام کو انہوں نے طوالت سے دہرایا۔ امریکی وزارت خارجہ کے افسر ڈونلڈ لو کی واشنگٹن میں تعینات سفیر سے ملاقات کا ذکر بھی کیا اور بعدازاں قومی سلامتی کمیٹی کے دو اجلاسوں کا ذکر بھی جن کے اختتام پر امریکی سفارت خانے کو احتجاجی مراسلہ بھیجنے کا فیصلہ ہوا تھا۔

ہم جنس پرستوں کا چرچ میں خیر مقدم کریں گے: پوپ فرانسس

خارجہ امور کا کئی برسوں سے شاہد ہوتے ہوئے میں امریکی سازش والی کہانی پر اعتبار نہیں کرتا۔ عمران خان صاحب مگر اپنی ایجاد کردہ داستان کو حیران کن حد تک لوگوں سے تسلیم کرواچکے ہیں۔’’رجیم چینج‘‘اور ’’امپورٹڈ حکومت‘‘ انگریزی کی دقیق تراکیب ہونے کے باوجود ہماری روزمرہّ زبان کا حصہ بن چکے ہیں۔ان کا مسلسل استعمال باجوہ صاحب کو ’’گمنامی‘‘ سے محروم رکھے گا۔

عمران خان صاحب جن دنوں بنی گالہ میں مقیم تھے تو چند صحافیوں کو جنہیں وہ بااصول اور ایماندار تصور کرتے ہیں گپ شپ کے لئے اپنے ہاں مدعو کیا کرتے تھے۔ ان سے ملاقات سے قبل آپ کو اپنا موبائل فون ہی نہیں،ہاتھ پر لگائی گھڑی اور جیب میں رکھا قلم بھی ان کے سٹاف کے سپرد کرنا ہوتاتھا۔اس کے باوجود صحافیوں سے ہوئی ملاقاتوں کے دوران چند لوگ ہاتھ میں سیلفی بنانے والی چھڑی جیسا کوئی آلہ لے کر نمودار ہوجاتے۔ اس کے ذریعے اس امرکو یقینی بنایا جاتا کہ کمرے میں ہوئی گفتگو ریکارڈ نہ ہو۔جدید ترین آلات کے استعمال سے اپنی گفتگو کو ’’سیکیور‘‘کرلینے کے بعد عمران خان صاحب جنرل باجوہ کا ذکر کرتے ہوئے چند ایسے واقعات بھی بیان کرتے جن کا مقصد یہ ثابت کرنا ہوتا تھا کہ جنرل صاحب بااثر غیر ملکی شخصیات کے روبرو خود کو وزیر اعظم پاکستان سے زیادہ طاقت ور اور حتمی فیصلہ ساز ثابت کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔اس تناظر میں بل گیٹس سے ہوئی چند ملاقا توں کا بھی ایک بار تفصیلی ذکر ہوا تھا۔

چین میں کورونا سے اموات میں 80 فیصد تک کمی

فوجی کمان کی تبدیلی کے بعد عمران خان صاحب نئے آرمی چیف کے بارے میں تبصرہ آرائی سے گریز کیا۔اس حوالے سے انہوں نے روایتی ’’خیرمقدمی‘‘ کلمات بھی ادا نہیں کئے۔باجوہ صاحب کی بابت مگر زیادہ دنوں تک خاموش نہیں رہیں گے۔مجھے گماں ہے کہ چند روز بعد وہ اپنے اعتماد کے کسی صحافی کو ون آن ون انٹرویو دیتے ہوئے کچھ ’’سنسنی خیز انکشافات‘‘کرنا چاہیں گے۔جن کے جواب نہ دینا باجوہ صاحب کے لئے شاید ممکن نہیں رہے گا۔’’گمنامی‘‘قصہ مختصر فی الوقت سابق آرمی چیف کو میسر ہوتی نظر نہیں آرہی۔

معروف اداکارہ روحی بانوکی چوتھی برسی آج منائی گئی

باجوہ صاحب کو بذات خود اپنے ابتدائی ایام میں صحافیوں سے گپ شپ لگانے کی عادت تھی۔ عادتاََ وہ کھلے ڈلے آدمی ہیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران ادا کردہ کلمات مگر ان کی تنقید یا تحقیر کا نشانہ بنے افراد تک بھی پہنچتے رہے۔ ان میں سے چند لوگ بھی شاید اب اپنا حساب برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔

اپنی ریٹائرمنٹ سے چند ہی دن قبل انہوں نے اسلام آباد کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں بھی صحافیوں کے ایک گروہ سے طویل گپ شپ کی تھی۔ اس کے دوران عمران خان صاحب کے علاوہ موجودہ حکومت میں شامل ایک اہم جماعت کے رہ نما بھی ان کی تنقید کی زد میں آئے۔’’سونے کا چمچہ منہ میں لے کر پیدا ہونے والے‘‘ اس رہنما سے انہیں ملک کی بھلائی کی کوئی توقع نہیں تھی۔شہباز شریف صاحب کو اگر چہ وہ نسبتاََ بہتر منتظم تسلیم کرتے رہے۔

چوہدری شجاعت کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹا دیا گیا

جنرل صاحب نے اپنے عروج اقتدارکے دوران جو منہ پھٹ رویہ اختیار کئے رکھا وہ کچھ لوگوں کو انہیں گمنامی کی نذر ہونے سے باز رکھے گا۔ جنرل اسلم بیگ اور جنرل پرویز مشرف بھی ایسے ہی رویے کے عادی رہے ہیں۔ان کے مقابلے میں جنرل کیانی بہت کم گو تھے۔سگریٹ سے سگریٹ سلگاتے ہوئے حیران کن خاموشی سے دوسروں کی سنتے رہتے۔اسی باعث ’’گمنام‘‘ ہونے میں انہیں دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ جنرل راحیل شریف کوبھی صحافیوں سے گپ شپ کی عادت نہیں تھی۔ جسے ہم ’’پراجیکٹ عمران‘‘ کہتے ہیں ان کے دور میں اپنے عروج کی جانب بڑھ رہا تھا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد مگر وہ صحافتی کہانیوں سے محفوظ رہے۔ مجھے خدشہ ہے کہ جنرل باجوہ صاحب نے انگریزی زبان والا جو ’’اوٹی ٹی(OTT)‘‘ رویہ اختیار کررکھا تھا وہ آنے والے کئی دنوں تک انہیں مختلف تنازعات کا عنوان بنائے رکھے گا۔جنرل باجوہ صاحب کو ان سے ڈیل کرنے میں دشواری ہوگی۔ان کی ہڈی سیاستدانوں کی طرح ’’ڈھیٹ‘‘ نہیں۔فوجی کمان سے سبکدوش ہوجانے کے بعد وہ ان وسائل سے بھی محرو م ہوچکے ہیں جو ان کی ذات کو مؤثر دفاع فراہم کرسکتے تھے۔جو تنازعات اچھالے جا ئیں گے وہ ہماری قوم کو چسکہ فروشی کی نئی لہر سے آشنا کروائیں گے اور یوں روایتی اور سوشل میڈیا ایک بار پھر پاکستان کو درپیش سنگین مسائل کو نظرانداز کرتے ہوئے فروعی معاملات سے لوگوں کا جی بہلاتا رہے گا۔

روس کے 30 سے زائد میزائل حملوں سے ایک شہری ہلاک، 15 حملے ناکام بنادیے، یوکرین

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
نصرت جاوید

نصرت جاوید

نصرت جاوید

مشہور ٖخبریں
  • اپنے ’’شکار‘‘ ڈھونڈتا ’’مکار‘‘ سسٹم

    Jan 26, 2023
  • صدر مملکت کی عمران خان سے ملاقات، بڑی یقین دہانی کروادی

    Jan 25, 2023 | 19:58
  • آسان فیصلے 

    Jan 26, 2023
  • کپتان نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی

    Jan 26, 2023 | 14:12
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ہم جنس پرستوں کا چرچ میں خیر مقدم کریں گے: پوپ فرانسس

    Jan 26, 2023 | 23:59
  • چین میں کورونا سے اموات میں 80 فیصد تک کمی

    Jan 26, 2023 | 23:41
  • معروف اداکارہ روحی بانوکی چوتھی برسی آج منائی گئی

    Jan 26, 2023 | 23:21
  • چوہدری شجاعت کو مسلم لیگ ق کی صدارت سے ہٹا دیا گیا

    Jan 26, 2023 | 23:07
  • روس کے 30 سے زائد میزائل حملوں سے ایک شہری ہلاک، 15 حملے ناکام ...

    Jan 26, 2023 | 22:42
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • آسان فیصلے 

    Jan 26, 2023
  • اللہ رحم کرے!!!!!

    Jan 26, 2023
  • اپنے ’’شکار‘‘ ڈھونڈتا ’’مکار‘‘ سسٹم

    Jan 26, 2023
  • سائو کا پیپا 

    Jan 25, 2023
  • ’’ہنگامی حالات‘‘ میں زندہ رہنے کی مشق 

    Jan 25, 2023
  • 1

    اہلِ سیاست و اقتدار کا عوام کو زندہ درگور کرنے کا فیصلہ

  • 2

    استعفوں کی منظوری اور  محاذ آرائی کی سیاست 

  • 3

    بجلی کا طویل ترین بریک ڈاﺅن  بیرونی دنیا میں ملک کے تشخص اور اعتماد کا سوال

  • 4

    شرحِ سود میں اضافہ اور  مہنگائی گزیدہ عوام 

  • 5

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا تقرر، معاملات کو بگاڑا نہ جائے

  • 1

    جمعرات ، 3 رجب المرجب 1444ھ، 26 جنوری 2023ئ

  • 2

    بدھ، 2 رجب المرجب 1444ھ، 25 جنوری 2023ئ

  • 3

    منگل، یکم رجب المرجب    1444ھ، 24  جنوری 2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • نریندر مودی سے متعلق بی بی سی کی دستاویزی فلم

    Jan 26, 2023
  • مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم کی امارات سے مداخلت کی ...

    Jan 26, 2023
  • سانحہ مشرقی پاکستان سے متعلق ایک اہم کتاب

    Jan 26, 2023
  • کووڈ۔19 سے ایکس بی بی ۔15تک

    Jan 26, 2023
  • ناشکرے سرمایہ دار

    Jan 26, 2023
  •  ہم ’’سٹیٹس کو‘‘کوپروان چڑھانے والے لکھاری

    Jan 26, 2023
  • قاری محمدمیاں....سرزمین اولیاءکی عہدساز شخصیت

    Jan 26, 2023
  •  زندگی بچانے والی ادویات کے بحران کا خطرہ

    Jan 26, 2023
  •  اقوام متحدہ اور بھارت کی منہ زوری

    Jan 26, 2023
  • احتجاج نہیں، ٹیبل ٹاک کریں. 

    Jan 26, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حضور علیہ الصلوٰة والسلام کافہم وذکائ

  • 2

    اللہ اوراُسکے رسول (ﷺ)کی اطاعت

  • 3

    برکت

  • 1

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    اتحاد ایمان نظم وضبط

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 1

    بانگ درا

  • 2

    مولوی عبدالحق

  • 3

    بانگ درا

  • 4

    ذاتی

  • 5

    بانگ درا

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group