
افغانستان کے ایک مدرسے میں ہونے والے دھماکے کے باعث 16 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے ہیں، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت بچوں اور عام شہریوں کی ہے۔ دھماکہ افغانستان کے جنوبی علاقے میں واقع ایبک شہر میں ہوا۔ایبک میں واقع اسپتال کے ڈاکٹر نے عالمی خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں میں بچے اور عام شہری شامل ہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان حکومت کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ ایبک شہر کے ایک مدرسے میں کیا گیا ہے۔