وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مہنگائی کی لہر سے پاکستان بھی متاثر ہوا۔ حکومت مہنگائی سے نمٹنے کیلئے ہرممکن اقدام کررہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے مہنگائی پر بھی اثر پڑے گا۔ پنجاب اورخیبرپختونخوا میں کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں سے فی بوری کی قیمت میں 400 روپے تک کمی ہوئی ۔ سندھ حکومت کسانوں سے دشمنی کے بجائے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کرے ۔ وزیر مملکت نے کہاکہ کورونا کے باعث پوری دنیا میں مہنگائی بڑھی ہے ۔یورپی ممالک میں مہنگائی 5 اور امریکہ میں 6فیصد بڑھی۔ دنیا میں مہنگائی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ عالمی سطح پر مہنگائی سے پاکستان بھی متاثر ہوا۔ خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی سپلائی لائن میں کمی کے باعث اضافہ ہوا۔ اب مہنگائی میں کمی واقع ہورہی ہے ۔ چینی کی قیمت میں 60 روپے کمی ہوئی اب 85 سے 90 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ پنجاب اورخیبرپختونخوا میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔سندھ میں کھاد کی بڑے پیمانے پر ذخیرہ اندوزی ہورہی ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024