
بھارتی پارلیمنٹ کے احاطے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر ڈیپارٹمنٹ کے عملے نےفوری طور پر قابو پا لیاہے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے حکام نےبتایا ہےکہ بدھ کی صبح مقامی وقت کے مطابق 8 بجے پارلیمنٹ کے کمرہ نمبر59 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر فوری طور پر قابو پالیا گیا ہے تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔ بھارتی پارلیمنٹ کےسرمائی اجلاس کا آغازپیر سے ہوا اور 23 دسمبر کو اختتام پذیر ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اگست میں بھی پارلیمنٹ کی عمارت کی چھٹی منزل پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی تھی جس پرفائر بریگیڈ کی سات گاڑیوں کے ذریعے قابو پایا گیا تھا تاہم اس آتشزدگی میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہو ا تھا۔