وہاڑی (نامہ نگار) سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل وہاڑی انجینئر سید محمد مبشر رضوی نے صارفین کی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے سرکل کمپلیکس میں آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں 25 صارفین نے اپنی شکایات درج کروائیں جس میں بجلی بلوں کی تاریخ ادائیگی توسیع کی 7، بلوں کی اقساط کی 8، خراب میٹروں کی تبدیلی کی 4،بوسیدہ تاروں کی تبدیلی کی شکایات پر موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔
ایس ای میپکو آپریشن سرکل وہاڑی کی کھلی کچہری، 25 شکایات پر احکامات جاری
Dec 01, 2021