خصوصی کمیٹیاں تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے خدمات سرانجام دیں گی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے منشیات کے خاتمے کیلئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں جو خصوصی طور پر تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے خدمات سرانجام دیں گی ٹیموں میںشامل افسران میں انسپکٹراحتشام الحق، فیاض احمد بابر، مہوش حیات اور کانسٹیبل دائود اعجاز، محمد حیات، سید حسن شاہ، ہاشم خان شامل ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سمیر کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق کمیٹیوں میں شامل افسران فل فور اپنے فرائض سرانجام دینگے اس حوالے سے تمام متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔