ایک اور نوجوان نے بیروزگاری سے تنگ آکر خود کشی کر لی
کراچی (نیوزرپورٹر) کراچی میں ایک اور نوجوان نے بیروزگاری سے تنگ آکر خود کشی کر لی۔ مقتول 29 سالہ زبیر گھر کا واحد کفیل اور چار بچوں کا باپ تھا۔ تفصیلات کے مطابق راشد منہاس رو ڈمیں نجی مال کی تیسری منزل سے نوجوان نے چھلانگ لگادی۔29 سال کا زخمی نوجوان زبیر نجی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر والوں کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد وجوہات کا پتا چل سکے گا، نوجوان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق نوجوان نے خودکشی کی ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ لڑکے سے متعلق دو ویڈیوز سامنے آئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان تیسری منزل سے چھلانگ لگا رہا ہے جبکہ دوسری ویڈیو اسے نیچے گرا دیکھا جاسکتا ہے۔ متوفی کے دوست کے مطابق زبیر چار بچوں کا باپ تھا اور بیروزگاری کی وجہ سے معاشی حالات کافی خراب تھے جس کی وجہ سے اس نے موت کو گلے لگالیا۔
نوجوان خودکشی