اپوزیشن جتنی مرضی سازشیں کرلے NRO نہیں ملے گا‘ لائبہ کوثر
کراچی (نیوز رپورٹر)بانی رہنما و سابق امیدوار اسمبلی محترمہ لائبہ کوثر نے اسلام آباد ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نے کہا ہے کہ دیانتدار وزیر اعظم کی بدولت پاکستان ترقی کررہا ہے۔ترقیاتی منصوبوں پہ کام اس لیے ممکن ہوا کیونکہ ہماری حکومت میں کرپشن نہیں رہی گزشتہ حکومتوں کی وجہ سے آج پاکستان پچھیے رہ گیاہے عمران خان نہ جھکا ہے نہ ڈرا ہے۔عمران خان اپنی مدت پوری کرے گا اپوزیشن کے ساتھ کوئی ویژن نہیں اپوزیشن جتنی مرضی سازشیں کرلے انہیں این آر او نہیں ملے گا۔دنیا بھر میں پاکستان کے سبز پاسپورٹ کو عزت مل رہی ہے۔ یکساں تعلیم پی ٹی آئی کا بڑا کارنامہ ہے۔اپوزیشن کا رونا دھونا لگا رہے گا۔دو خاندانوں نے پاکستان کی معشیت کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔آئندہ سال مہنگائی پہ قابو پا لیں گیعمران خان کی کامیاب پالیسوں کی وجہ سے آج ملک پاکستان ترقی کررہا ہے پی ٹی آئی اپنے تمام وعدے پوری کررہی ہے۔کسی ملک پر کرپٹ لیڈر سے بڑا اور کوئی عذاب نہیں ہوسکتا۔خود غرض اور بزدل آدمی کبھی لیڈر نہیں بن سکتا ہمارا بڑا مسلہ یہ ہے ہمیں اچھی لیڈر شپ نہیں ملی لائیبہ کوثر نے کہا بدقسمتی سے پاکستان میں چوروں کو برا نہیں سمجھا جاتا۔اللہ نے مجھے شہرت پیسہ اور سب کچھ دیا ہے میں سیاست میں تبدیلی لانے کیلے آئی ہوں۔نوجوانوں کی رہنمائی نہیں کی جارہی موبائل فون انقلاب ضرور لایا لیکن اخلاقی طور پر نوجوانوں کو کمزور کرنے میں کردار ادا کررہا ہے۔بچوں اور نوجوانوں کی سرگرمیوں کی نگرانی لازمی ہے ہمارا تعلیمی نظام ہی ہماری کامیابی کے آڑے آگیا،تعلیمی نظام متاثر تقسیم ہوا مسائل نے جنم لیا۔کرپشن کو برا نہیں سمجھیں گے معاشرت میں محنت کون کرے گا معاشرہ اس طرح کبھی بہتر نہیں ہوگا
لائیبہ کوثر