انتخابی فہرستوں کی درستگی میں عوام تعاون کریں، سعید سومرو
سکھر (بیورو رپورٹ) انتخابی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے سکھر ڈویژن میں بھی گھر گھر جاکر ووٹرز کی تصدیق کا عمل 7نومبر سے شروع کردیا گیا ہے جوکہ 6دسمبر 2021تک جاری رہے گی اور انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی عمل کو صاف و شفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی ہے جوکہ اِس عمل کی نگرانی کررہی ہے، اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر سعید احمد سومرو نے ضلعی الیکشن کمشنر وسیم اختر کے ہمراہ تصدیق کنندگان افسران اور سپروائزر کی جانب سے گھر، گھر تصدیق کے عمل کا خود بھی جائزہ لیا، انہوں نے تصدیق کنندگان افسران اور سپروائزرکو ہدایات جاری کی کہ آپ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی دی ہوئی ہدایات پر عمل درآمد کریں۔ اِس ضمن ضلعی الیکشن کمشنر وسیم اختر نے بتایا کہ سکھر ڈویژن میں ایک ہزار 936تصدیق کنندگان، 432سپروائزان اور37اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران مقرر کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سعید احمد سومرونے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنا ووٹ شناختی کارڈ پر موجودہ یا مستقل پتہ میں سے کسی ایک پر اندراج کروائیں۔