بھینس کی ٹکر سے خاتون ہلاک
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) دادو کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل کا بھینس سے ٹکر کے نتیجے میں تحصیل کنگری کے گاؤں حاجی عبداللہ ناریجو کا رہائشی موٹرسائیکل سوار نوجوان جمیشہ اور ان کی ضعیف والدہ مکھن خاتون شدید زخمی ہوگئے جنہیں لوگوں نے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں دوران علاج ضعیف خاتون زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئیں جبکہ زخمی نوجوان کو طبی امداد دی گئی۔