ٹرننگ پچ پر 200 رنز کے ہدف کا تعاقب امتحان تھا:رمیز راجہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کی جانب سے قومی ٹیسٹ ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف جیت پر مبارکباد دی گئی ہے۔چیئرمین رمیز راجا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی ٹیسٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ٹرننگ پچ پر 200 رنز کے ہدف کا تعاقب ایک امتحان تھا۔