بابر اعظم پی ایس ایل سیزن7 میں کراچی گنگز کے کپتان ہونگے
ملتان (سپورٹس ڈیسک) کراچی گینگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا ہے کہ بابر اعظم پی ایس ایل سیزن7 میں کراچی گنگز کے کپتان ہونگے بابراعظم 6 سال سے کراچی گینگز کا حصہ ہیں‘ بابر اعظم اب کراچی گنگز کو بلندیوں تک پہنچائیں گے‘ مایہ ناز بلے باز پہلے دن سے کراچی گنگز کا دل اور جان ہیں۔ گزشتہ کامیاب سیزن میں عماد وسیم نے کپتانی کی ‘ جبکہ بابر اعظم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سلمان اقبال نے ان پر اعتماد کیا اور کپتانی کا موقع دیا‘ کوشش ہو گی آئندہ سیزن میں بھی بہترین کھیل پیش کریں۔ سو فیصد کارکردگی کی کوشش کرینگے‘ نیز کسی سپورٹس سے زیادہ اعتماد ملتا ہے ذمہ داری بھی انجوائے کرتا ہوں‘ کراچی گنگز میرے لئے فیملی کی طرح ہے۔