عوامی حقوق کے حصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا : ساجد علی نقوی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے واضح کیا کہ عوامی حقوق کے حصول پر کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ہی آئینی اور شہری حقوق کے حصول میں کسی قربانی سے دریغ کریں گے،سیاسی و عملی جدوجہدجاری رکھیں گے ، 73 ء کے دستور میں 40 کے قریب آرٹیکلز عوامی حقوق کی ضمانت دیتے ہیں جب تک ملک میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عوام کی قدردانی نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرسکتا،پڑوسی ملک میں کسانوں کی تحریک عوامی حقوق کے حصول کیلئے سنگین مشکلات کے باوجود اتحاد کے ساتھ اس تحریک نے ایوان اقتدار کو ہلاکر رکھ دیا ، حکومت کو ظالمانہ اقدامات کو واپس لینے پرمجبور کردیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔