حکومت مجوز ہ منی بجٹ کی تفصیلات منظر عام پر لائے:عامر قدیر
لاہور( کامرس رپورٹر)چیئرمین ریو نیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن عامر قدیر نے کہا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے والے مجوزہ منی بجٹ کی تفصیلات منظر عام پر لائے۔ بعض شعبوں کو دی جانے والی ٹیکس چھوٹ ختم کرنا نئے ٹیکس لگانا ہی ہے لیکن حکومت اسے تسلیم کرنے کو تیا رنہیں۔ ایک اندازے کے مطابق حکومت350ارب کے ٹیکسز عائد کرنے جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ٹیکس کنسلٹنٹس اور تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عامر قدیر نے کہا سابقہ حکومتوں کے تجربوں کو نئے طریقے سے آزمایا گیا جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں اور آنے والے سالوں میں بھی اس کے اثرات نمایاں ہوں گے۔ معیشت اور ٹیکسز کے حوالے سے ہر حکومت کی اپنی پالیسی ہوتی ہے۔ بلکہ تجربات کی بھینٹ چڑھایا جاتا ہے ۔ مطالبہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیںاور سٹیک ہولڈرز معیشت کی قومی دستاویز کی تیاری کے لئے مل بیٹھیں اور متفقہ قومی دستاویز تیار کی جائے۔