سعودی امداد ، پاکستانی قوم سے اظہار الفت

سعودی امداد ، پاکستانی قوم سے اظہار الفت
سعودی حکومت نے اپنی روایات جاری رکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ 2۔4 بلین ڈالر کے دو معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے چئیرمین محترم احمد بن عقیل الخطیب کی طرف سے اس معاہدے پر فنڈ کے سی ای او جناب سلطان بن عبدالرحمن نے دستخط کیے۔
اسلام آباد کے سفارتی انکلیو میں یوں تو سینکڑوں سفارت خانے اور ہزاروں سفارت کار ہیں۔اور آئے دن کوئی نیا آتا ہے اور پرانا واپس چلا جاتا ہے۔لیکن نور پور شہان کے پہاڑوں کے دامن میں کلمے والے سبز پرچم والی عمارت سب سے نمایاں ہیں۔اور اس عمارت کے مکینوں کا اس ملک اور عوام کی بہتری کے لیے ہمیشہ نمایاں کردار رہا ہے۔اور یہ عمارت سعودی عرب کا سفارت خانہ ہے۔آج کل اس کے مکین عزت مآب نواف سعید المالکی ہیں۔اگرچہ اس عمارت کے تمام مکین دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے۔لیکن ان میں 70 کی دہائی میں ریاض الخطیب اور دو ہزاری میں علی عواد العسیری کے نام یاد رکھے جانے والوں میں ہیں۔لیکن ان سب میں نمایاں ترین نام نواف بن سعید المالکی کا ہے۔جناب نواف 1970ء میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پیدا ہوئے۔گریجویشن کی ڈگری میرین اورملٹری سائنس میں کنگ فہد نیول اکیڈمی کنگ عبدالعزی نیول بیس الجبیل سے حاصل کی۔جبکہ ماسٹر ڈگری کمانڈ اینڈ سٹاف کالج سے حاصل کی۔انھوں نے اپنی زندگی کے بہترین ماہ و سال سعودی نیوی میں گزارے۔مختلف مدارج طے کرتے ہوئے رئیر ایڈمرل بنے۔
2014ء میں پاکستان میں ایڈمرل تعینات ہوئے۔اسی دوران الشیخ علی محمد ابو تراب کے ہمراہ ان سے پہلی ملاقات ہوئی۔تب بھی اور آج بھی ان کو خوش مزاج اور خوش گفتار پایا۔
تازہ ترین دو معاہدے ہوئے ہیں۔پہلا معاہد کراچی میں ہوا جس پر گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر اور فنڈ کے سی ای او نے کراچی میں دستخط کیے۔اس موقع پر قونصل جنرل بندر بن فہد الدین بھی موجود تھے۔اس معاہدے میں مملکت کی طرف سے پاکستان کے مرکزی بنک میں غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کی مدد کے لیے 3 بلین ڈالر کاڈپازٹ شامل ہے۔دوسرا معاہدہ 2۔1 بلین ڈالر کا ہوا۔جو کہ پٹرولیم مصنوعات کی تجارت کے لیے مختص ہے۔اس معاہدے پر وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان نے وزارت کے دفتر میں سعودی سفیر جناب نواف بن سعید المالکی کی موجودگی میں اس پر دستخط کیے۔اس مناسبت سے سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے سی ای او نے کہا: "آج ہم یہ دو معاہدے پاکستانی وزارت تجارت اور مرکزی بینک کے ساتھ دستخط کر رہے ہیں، اس فراخدلانہ حکم پر جو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز، اور ان کے ولی عہد عالی مقام، شہزادہ محمد بن سلمان، نے دیا ہے تاکہ پاکستان کے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کو بہتر بنایا جاسکے اور پٹرولیم مصنوعات کی تجارت میں مدد مل سکے تاکہ پاکستان کو معاشی ترقی حاصل ہو اور کورونا وباء سے پیدا ہونے والی مشکلات میں مدد ملے"۔
انہوں نے مزید کہا: "یہ دونوں معاہدے اس امداد کی ایک کڑی ہے جو مملکت سعودی عرب، سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے جمہوریہ پاکستان کو پیش کرتی رہی ہے، سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے اپنے قیام کے بعد سے 333 ملین ڈالر سے زائد رقم کے (3) گرانٹس فراہم کیے، تاکہ تعلیم صحت اور بنیادی ڈھانچے کے (23) پروجیکٹس کو انجام دینے میں مدد ملے، اس کے علاوہ (20) ترقیاتی قرضے تقریباً (1) بلین ڈالر کے فراہم کیے، تاکہ توانائی، پانی، ٹرانسپورٹ اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں مدد ملے، اس کے علاوہ ماضی میں سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے سعودی ایکسپورٹ پروگرام کے ذریعے (12) مالیاتی آپریشن پیش کیے جس نے مجموعی طور پر 4.7 بلین ڈالر کی ایکسپورٹ کی ضمانت دی، جوکہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے مددگار ہوتا ہے، تاکہ پاکستانی عوام معاشرتی اور معاشی ترقی حاصل کرے اور خوشحال زندگی گزارے"اپنی طرف سے پاکستانی وزیر برائے معاشی امور، عمر ایوب خان، نے سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کی طرف سے پیش کردہ سپورٹ پر حکومت اور پاکستانی عوام کی طرف سے خادم حرمین شریفین اور عالی مقام سمو الامیر ولی عہد -حفظہما اللّٰہ- سعودی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے اس بات کی وضاحت بھی کی کہ یہ سپورٹ پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گی اور اس پریشر کو کم کرے گی جس کا سامنا پاکستانی کرنسی کو ہے، اس کے علاوہ ایکسپورٹ کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان، مملکت کی طرف سے ہر مشکل گھڑی میں سچائی کے ساتھ کھڑے رہنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، یہ سپورٹ بھی مملکت کی طرف سے اس وقت آئی جبکہ پاکستان کو شدید اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ مملکت کی طرف سے پاکستانی معیشت کے لیے مسلسل سپورٹ کے نتیجے میں پاکستان نے G-20 کے ذریعے مملکت نے جو قرضوں کی مؤخر ادائیگی کا پروگرام پیش کیا اس سے پاکستان کو فائدہ پہنچا، جس کے نتیجے میں پاکستان کے قرضے مؤخر کیے گئے جن کی مالیت 3 بلین ریال سے زیادہ تھی، اس علاوہ فنڈ کی طرف سے وہ ترقیاتی قرضے بھی مؤخر کیے گئے جن کی مالیت تقریباً 152 ملین ریال ہے۔
1975 میں اپنے قیام کے بعد سے، سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے دنیا کے 84 ممالک میں 694 سے زیادہ منصوبوں کی مالی معاونت کی ہے۔ 47 سال سے زیادہ عرصے سے، فنڈ نے ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو سپورٹ کیا اور ترقی کے لیے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو سپورٹ کیا، اور بہت سے معاشروں کے لیے ترقی اور خوشحالی حاصل کی ہے۔ فنڈ دینے کی اپنی بنیادی اقدار سے متاثر ہو کر ترقیاتی منصوبوں کی حمایت کرتا ہے، کیونکہ فنڈ سب کے لیے خوشحالی کے اصول پر یقین رکھتا ہے، اور دوسروں کو مدد کے پہلو فراہم کرتا ہے۔ ان کمیونٹیز کے لیے فنڈ کی شراکتیں اس کے تجربے سے آتی ہیں، جسے تکنیکی اور علمی مدد فراہم کرنے کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جاتی ہے، جس کا مقصد ایک بہتر مستقبل کی تعمیر اور ترقی پذیر کمیونٹیز کے لیے حقیقی اور ٹھوس فوائد حاصل کرنا ہے۔ان معاہدوں میں جناب نواف بن سعید المالکی کا اہم ترین کردار ہے۔دونوں ممالک کو قریب لانے میں آپ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔آپ کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ وہ پاکستان میں سعودی عرب اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہیں۔
ایک موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ایک بیان کی وجہ سے خاصا تناؤ پیدا ہوا لیکن جناب نواف نے کمال حکمت اور مصالحت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسئلے کو طوالت سے بچایا اور دونوں اطراف نہ صرف سرد مہری سے بچایا بلکہ دوبارہ تعلقات کو پرانی نہج پر لے گئے۔اور یوں ہم ایک دوست اور بھائی کو کھونے سے بچ گئے۔
جناب نواف کا رویہ ہمیشہ مشفقانہ اور برادرانہ ہوتا ہے۔ان کے ساتھ نشست و برخاست کے خاصے مواقعے ملے اور ہمیشہ ان کو مشفق پایا ۔ان کی موجودگی میں امام کعبہ شیخ صالح آل طالب دو مرتبہ پاکستان تشریف لائے،اسی طرح امام کعبہ شیخ صالح بن حمیدبھی آئے۔ہر دل عزیز مدبر سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی بھی تشریف لائے۔امام کعبہ شیخ عبداللہ الجہنی بھی تشریف لائے۔اتنے کم عرصہ میں یہ دورے بھی نہایت اہمیت کے حامل ہیں اور ان دوروں کے اہتمام میں بھی سفیر خادم الحرمین الشریفین کا گہرا کردار ہے۔