محکمہ بلدیات شفافیت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے: محمود الرشید 

Dec 01, 2021

 لاہور(سٹی رپورٹر)وزیر بلدیات میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق محکمہ بلدیات شفافیت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔لوکل گورنمنٹ کے تمام ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کیلئے جامع  اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔ شفافیت، کاروبار میں آسانی اور گورننس میں بہتری کیلئے ای ٹینڈرنگ سسٹم کا نفاذ محکمہ بلدیات کا  انقلابی قدم ہے۔ ای ٹینڈرنگ کے حوالے سے تفصیل بتانے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ اس سسٹم کی بدولت دنیا کے کسی بھی حصے سے ٹینڈرنگ کے عمل میں حصہ لیا جا سکتا ہے۔محکمہ بلدیات کا عوام کی سہولت کیلئے یہ قدم اپنی مثال آپ ہے۔ای ٹینڈرنگ سے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ٹھیکیداران کیلئے یکساں مواقع میسر ہوں گے۔مزید براں کاغذی کارروائی اور دفتری عمل سے مکمل نجات کے علاوہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کا اعلی معیار قائم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو خدمات کی فراہمی اور شفافیت حکومت کا نصب العین ہے۔ 

مزیدخبریں