پولیس لائن کی سکیورٹی ڈیوٹی پر اہلکار 5ماہ سے مسلسل تعینات،بیمار پڑنے لگے
گوجرانولہ(نمائندہ خصوصی)پولیس لائن کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو قانون کے مطابق تین ماہ کی مدت مکمل ہونے کے باوجود انہیں ریلیو نہیں کیا گیا جبکہ انہیں گارت پر تعینات پانچواں ماہ شروع ہو گیا ان اہلکاروں نے بتایا کہ سردی اور سموگ کے باعث کئی جوان بیمار اور بدستور ڈیوٹی دے رہے ہیں افسران بالا کو جوانوں کا خیال کرتے انہیں ریلیو کرنا چاہئے اور تھانوں میں محرر،نائب محرر،ریڈر و دیگر کو تازہ دم لے کر تعینات کرنا چاہئے تاکہ جوانوں کو بھی ریلیو ملے واضح رہے گوجرانولہ کے مقامی تھانوں میں سینکڑوں کی تعداد میں کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل بڑے افسروں کی سفارش ،ملی بھگت کے باعث سالہا سال سے تعینات ہیں اور ان کے پیٹ موٹے ہو چکے ہیں جنہیں اب پولیس لائن میں بھیج کر گارت پر تعینات کرنا چاہیے اور گارت کے جوانوں کو انہی تھانوں میں تعینات کر کے ریلیو دینا چاہئے۔