قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 13 جنوری تک توسیع

سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی نیب تحقیقات کے خلاف درخواست پر قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 13 جنوری تک توسیع کردی۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی نیب تحقیقات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے نیب وکیل کو اگلی سماعت پر دلائل دینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 13 جنوری تک توسیع کردی ہے۔