سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہجمہوریت کا پرچم نوجوانوں نے سنبھال لیا ہے۔اس امر کا اظہار انھوں نے پی ڈی ایم کی قیادت کے نام پیغام میں کیا ہے انھوں نے پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس میں شرکت پر اپوزیشن قیادت سے اظہار تشکر کیا ہے ۔منگل کو اپنے بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ثابت ہوا کہ سیاسی کارکن لاٹھی ، گولی اور جیل سے نہیں ڈرتے۔ پارلیمینٹ کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی کیلئے جدوجہد فتحیاب ہوگی۔ جمہوریت اور سیاسی پارٹیوں کو کمزور کرنے سے قومی یکجہتی متاثر ہوتی ہے ۔ آصف زرداری نے کہا کہ احتساب کی آڑ میں سیاسی قیادت کی کردار کشی کے ایجنڈا سے ملک کی ساکھ متاثر ہوتی ہے ۔ اطمینان کی بات ہے جمہوریت کا پرچم نوجوانوں نے سنبھال لیا ہے۔ ملک کو لاحق مرض کا علاج میثاق جمہوریت پر عملدرآمد میں ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024