کرپٹ اپوزیشن کورونا کی وبا کو دعوت دے رہی ،شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن غیرذمہ دارانہ حرکتوں سے کورونا کی وبا کو دعوت دے رہی ہے ۔
انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ کرپٹ اپوزیشن غیرذمہ دارانہ حرکتیں کررہی ہے ،جلسوں میں کورونا جیسی موذی وبا کا مذاق اڑانا حماقت نہیں تو کیا ہے ،دنیا میں کورونا سے بچائو کیلئے کرفیو اور مکمل لاک ڈائون کی طرف جاری ہے ، ہماری اپوزیشن ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کورونا کی وبا کو دعوت دے رہی ہے .